ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز پیش کر دی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو مزید ریلیف دینے کیلئے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے سالانہ آمدن رکھنے والوں کیلئے انکم ٹیکس کی شرح 23 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ تنخواہ دار طبقے پر عائد سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں