ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف وزارتوں کی جانب سے پیش کی گئی سمریوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزارتِ قومی غذائی تحفظ کی سمری منظور کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو اضافی 50 ہزار میٹرک ٹن پاسکو گندم فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ گندم کی قیمت 4,150 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کی گئی ہے تاکہ صوبے کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

ای سی سی نے وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے موجودہ مالی سال کے دوران وفاقی سطح پر عوامی آگاہی مہمات اور تشہیری سرگرمیوں کے لیے 2 ارب 67 کروڑ 41 لاکھ 30 ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دے دی۔

اجلاس میں اسٹریٹجک پلانز ڈویژن/سپارکو، وزارتِ داخلہ، وزارتِ بحری امور اور پارلیمانی امور ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی سمریوں کی بھی منظوری دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں