ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان خوراک کے چار اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان اور سعودی عرب نے خوراک کے چار اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سعودی وزیر برائے ماحولیات و زراعت عبدالرحمن الفضلی جلد پاکستان کا دورہ کریں۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیر صدارت پاک سعودی عرب زرعی تجارت کے فروغ پر منعقدہ اہم جائزہ اجلاس میں وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، سیکرٹری کامرس، سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی، چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت خارجہ کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے بتایا کہ سعودی وزیر برائے ماحولیات و زراعت عبدالرحمن الفضلی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ان کے مطابق سعودی وزیر کے دورے سے زرعی تجارت اور مشترکہ سرمایہ کاری کو بڑا فروغ ملے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سعودی وفد نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کا دورہ کرے گا جہاں وفد کو زرعی تحقیقی پہلووٴں پر بریفنگ دی جائے گی۔

پاکستان اور سعودی عرب نے خوراک کے چار اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں گوشت، چاول، پروسیسڈ فوڈ اور حیوانی چارے کے شعبوں کی برآمدات پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Source: Express

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں