رام بن/ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں ریچھ کے حملے میں 14 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔حکام کے مطابق یہ واقعہ بانہال کے اَشر علاقے میں پیش آیا، جہاں جنگلی ریچھ نے سیری کے قریب رہائشی علاقے میں لڑکے پر حملہ کیا۔
حکام نے بتایا کہ زخمی لڑکے کو فوری طور پر سب ضلعہسپتال بانہال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔زخمی لڑکے کی شناخت اکرم احمد چوہان ولد نذیر احمد چوہان ساکن سیری، رام بن کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments