ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نالہ سندھ میں ڈوبنے والے18سالہ نوجوان کی نعش دو روز بعد برآمد

غلام نبی رینہ
کنگن/وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں نالہ سندھ سے سری نگر کے 18 سالہ نوجوان کی لاش دو روز بعد برآمد کر لی گئی، جو نہاتے ہوئے ڈوبنے کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا۔حکام کے مطابق نوجوان جمعہ کے روز کیج پارہ میں ڈمپنگ پارک کے قریب نالہ سندھ میں نہا رہا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں ڈوب گیا اور لاپتہ ہوگیا۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس، ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے نوجوان کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ تقریباً دو روز کی مسلسل کوششوں کے بعد نوجوان کی لاش پرنگ، کنگن کے قریب سے برآمد کر لی گئی۔
متوفی کی شناخت دانش بلال ولد بلال احمد حجام ، ساکن صورہ سری نگر کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ طبی و قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں