ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شوپیاں میں دستی بم اور حزب المجاہدین کے پوسٹر سمیت 3 افراد گرفتار

شوپیاں/جنوبی ضلع شوپیان میں سکیورٹی فورسز نے ناکہ چیکنگ کے دوران تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو دستی بم اور حزب المجاہدین (HM) کے مبینہ نشانات والے پانچ پوسٹر برآمد کیے ہیں۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ناکہ چیکنگ کے دوران تینوں افراد کو ایک موٹر سائیکل سمیت حراست میں لیا گیا۔
عہدیدار کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت کولگام کے رہائشی جنید احمد ڈار، عامر یوسف اور جنید مظفر کے طور پر ہوئی ہے۔عہدیدار نے مزید بتایا کہ برآمد شدہ مواد کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں