ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کاجول کو اکشے کمار پر ’کرش‘ تھا؟ کرن جوہر نے برسوں پرانا راز کھول دیا

بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر نے اپنی دیرینہ دوست اور اداکارہ کاجول سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک وقت میں وہ اداکار اکشے کمار پر بہت بڑا کرش رکھتی تھیں۔

کپل شرما کے پروگرام کی ایک پرانی ویڈیو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں کرن جوہر اور کاجول اپنی دوستی کے آغاز کا دلچسپ قصہ سناتے نظر آئے۔

کرن جوہر نے بتایا کہ کاجول سے ان کی پہلی ملاقات ایک فلمی پارٹی میں ہوئی تھی جہاں وہ تھری پیس سوٹ اور ٹائی پہن کر پہنچے تھے۔ کاجول انہیں دیکھتے ہی ہنسنے لگیں اور تقریباً آدھے گھنٹے تک ان کا مذاق اڑاتی رہیں، جس پر کرن اتنے شرمندہ ہوئے کہ پارٹی چھوڑ کر چلے گئے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

دونوں کی اگلی ملاقات ایک فلم کے پریمیئر پر ہوئی اور یہی ملاقات ان کی دوستی کی وجہ بن گئی۔

کرن جوہر کے مطابق اس وقت کاجول کو اکشے کمار پر بڑا کرش تھا اور وہ پوری تقریب میں انہیں تلاش کر رہی تھیں اور وہ بھی اکشے کو ڈھونڈنے میں ان کا ساتھ دینے لگے۔

کرن نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں اکشے کمار تو نہیں ملے لیکن اس تلاش کے دوران وہ اور کاجول ایک دوسرے کو مل گئے اور دوست بن گئے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں