ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آشا بھوسلے کا آخری گانا کس خاص موقع پر ریلیز کیا جائے گا؟

بھارتی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کا بطور پلے بیک سنگر ریکارڈ کیا گیا آخری فلمی گانا ان کی سالگرہ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آشا بھوسلے کا آخری فلمی گانا ’اے میری زندگی، تو چھپی ہے کہاں‘ آنے والی ڈرامہ کامیڈی فلم ’اوم کا ہری‘ میں شامل کیا گیا ہے جسے 8 ستمبر کو گلوکارہ کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا جائے گا۔

آشا بھوسلے نے یہ گانا 2023 کے آخر میں ریکارڈ کیا تھا جس وقت ان کی عمر 90 برس سے زائد تھی۔ فلم میں اداکار انشومن جھا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری ہریش ویاس نے کی ہے۔

واضح رہے کہ آشا بھوسلے رواں سال اپریل میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں