ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے سانحۂ پمز پر اجلاس بلا لیا،اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس آج شام لاہور میں ہوگا، جس میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سمیت متعلقہ حکام اور دیگر اہم وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔

August 29, 2026 · اہم خبریں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: سانحۂ پمز سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس آج شام لاہور میں ہوگا، جس میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سمیت متعلقہ حکام اور دیگر اہم وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔

اجلاس کے دوران سانحۂ پمز کی تحقیقاتی رپورٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، جبکہ سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیٹی کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر غور کے بعد متعلقہ اداروں اور حکام کو آئندہ کے اقدامات سے متعلق ضروری ہدایات جاری کریں گے۔

یاد رہے کہ سانحۂ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پہلے ہی پیش کی جاچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کے سربراہ سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان نے رپورٹ وزیراعظم کے دفتر میں جمع کرائی تھی۔

اب اجلاس میں رپورٹ کے اہم نکات، واقعے کی وجوہات اور ذمہ داری کے تعین سمیت مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات پر غور متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں