ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیفنس میں 6 افراد کی کار کی ٹکر سے ہلاکت؛ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے کم عمر ملزم افنان کے دوستوں کی طلبی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو یکم ستمبر کو سنایا جائے گا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہد سکندر نے کیس کی سماعت کی۔

یاد رہے کہ مدعی رفاقت علی نے کم عمر ملزم افنان کے دوستوں کو مقدمے میں طلب کرنے کے لیے درخواست دائر کررکھی ہے۔

مدعی رفاقت علی نے مؤقف اختیار کیا کہ واقعے کے وقت ملزم افنان کے دوست بھی گاڑی میں اس کے ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے استدعا کی کہ ملزم کے دوستوں پر بھی مقدمہ چلایا جائے۔

سماعت کے دوران فریقین نے نئے ملزمان کی طلبی سے متعلق درخواست پر اپنے دلائل مکمل کیے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کم عمر ملزم افنان اور اس کے والد شفقت علی بھی سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت اب نئے ملزمان کی طلبی کی درخواست پر یکم ستمبر کو فیصلہ سنائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں