جانور کوئٹہ کے شمال مشرق میں کوہ تکتو پر نظر آئے
مارخور
بلوچستان کے کوہ تکتو میں درجنوں مارخوروں کا جھنڈایک ساتھ دیکھے جانے کا خوبصورت منظر سامنے آگیا۔اندازہ ہے کہ یہ مارخور پانی پینے کے لیے نکلے تھے۔
مارخوروں کی یہ نقل وحرکت کیمرے پر بھی ریکارڈہوئی۔
کوہِ تکتو، کوئٹہ کے شمال مشرق میں واقع سلیمان پہاڑی سلسلے کا ایک معروف اور بلند پہاڑ ہے، جہاں قدرت آج بھی اپنی اصل خوبصورتی کے ساتھ جلوہ گر ہے۔یہ کوئٹہ شہر کو چاروں طرف سے گھیرنے والے چار بڑے پہاڑوں (چلتن، زرغون، مردار اور تکتو) میں سے ایک ہے۔
واضح رہے کہ قومی جانور مارخور پہاڑوں کی بلندیوں پر پایا جاتاہے۔