اعلامیے پر دستخط کی تقریب میں ایس سی او رکن ممالک کے سربراہان نے شرکت کی اور مشترکہ اعلامیے کی منظوری دی۔
فوٹو سوشل میڈیا ( فیس بک)
بشکیک: وزیرِاعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کر دیے ہیں۔
اعلامیے پر دستخط کی تقریب میں ایس سی او رکن ممالک کے سربراہان نے شرکت کی اور مشترکہ اعلامیے کی منظوری دی۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ نے بھی اعلامیے پر دستخط کیے۔
پاکستان آئندہ مدت کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔ پاکستان کی صدارت کے دوران تنظیم کے اجلاسوں اور مختلف سطحوں پر ہونے والی سرگرمیوں کی میزبانی اور رابطہ کاری میں اہم کردار ادا کیا جائے گا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے اعلامیے پر دستخط کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ایس سی او کے رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی۔
دوسری جانب نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بشکیک میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ ملاقات ایس سی او سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس سے قبل ہوئی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔