ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سہیل سمیر کے شارٹ فلم میں ادا کیے گئے بولڈ سینز وائرل، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کے معروف اداکار سہیل سمیر اپنی نئی شارٹ فلم ’دوسری عورت‘ کے ایک منظر کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔

حال ہی میں اداکار شارٹ فلم ’دوسری عورت‘ میں نظر آئے جو ایک سسپنس تھرلر ہے مگر فلم اپنے ایک رومانوی سین کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہو رہی ہے۔

وائرل کلپ میں سہیل سمیر کو اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہے،جبکہ اس دوران ادا کیے گئے بعض مکالموں پر بھی صارفین نے اعتراض کیا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے منظر کو پاکستانی مواد کیلئے نامناسب قرار دیا، بعض نے اس کا موازنہ بھارتی فلموں اور ترک سیریز سے کیا جبکہ کچھ صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اس قسم کے مناظر کو نشر کرنے کی اجازت کیسے دی گئی۔

 

واضح رہے کہ سہیل سمیر کا شمار ورسٹائل اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ سنو چندا، تیرے بن، عشق ہوا اور دایان سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ مزاحیہ کرداروں سے لے کر منفی کرداروں تک انہیں ناظرین کی جانب سے پذیرائی ملتی رہی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں