پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے مقبول پاکستانی ریئلٹی شو میں وائلڈ کارڈ انٹری دے کر گھر والوں سمیت مداحوں کو بھی حیران کر دیا۔
میرا سفید شرٹ اور جینز میں شو کے گھر میں داخل ہوئیں جہاں ان کی قریبی دوست و شو کی کنٹسٹنٹ لیلیٰ انہیں دیکھتے ہی خوشی سے ان کے استقبال کیلئے آگے بڑھیں جبکہ دیگر شرکا بھی اداکارہ کی اچانک آمد پر حیران نظر آئے۔
View this post on Instagram
میرا کی انٹری کے بعد شو میں مزید دلچسپ صورتحال پیدا ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، خصوصاً میرا اور لیلیٰ کی دوستی نے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی۔
یہ میرا کا ریئلٹی ٹی وی کا پہلا تجربہ نہیں، وہ اس سے قبل شادی پر مبنی ریئلٹی شو ’سوئمبر‘ میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔