جموں/جموں کے کنہ چک سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد (IB) کے قریب بارڈر سکیورٹی فورس (BSF) نے جمعرات کی صبح ایک پاکستانی درانداز کو گرفتار کر لیا۔
حکام نے بتایا کہ 44 بٹالین بی ایس ایف کے اہلکاروں نے صبح کے وقت بارڈر آؤٹ پوسٹ (BOP) سوہن کے قریب مذکورہ شخص کو حراست میں لیا۔
حکام کے مطابق گرفتاری کے بعد شخص کو بی ایس ایف کی تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
حکام نے بتایا کہ گرفتار شخص سے فی الحال پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ اس کی شناخت، سرحد عبور کرنے کے مقصد اور دیگر متعلقہ معلومات کا پتہ لگایا جا سکے۔