ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

79 سال کی عمر میں بھی آرنلڈ کا جم میں جنون آج بھی جوان ہے؛ ویڈیو وائرل

ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اور لیجنڈری باڈی بلڈر آرنلڈ شوارزنیگر نے 79 سال کی عمر میں بھی اپنی فٹنس سے مداحوں کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں آرنلڈ کو ٹی بار رو (T-Bar Row) ایکسرسائز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ کئی دہائیوں سے بیک ٹریننگ کے لیے اس ورزش کو پسند کرتے آئے ہیں۔

ٹی بار رو بنیادی طور پر کمر اور پشت کے مسلز کو مضبوط بنانے والی ورزش ہے جس میں بازو، کندھے اور جسم کا درمیانی حصہ بھی متحرک رہتا ہے۔

تاہم ماہرین کے مطابق اسے کرتے ہوئے درست انداز اپنانا ضروری ہے کیونکہ زیادہ وزن یا غلط پوزیشن کمر پر اضافی دباؤ ڈال سکتی ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

آرنلڈ کی ویڈیو نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ عمر ان کے فٹنس جنون کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنی۔ ان کے لیے اصل پیغام زیادہ وزن اٹھانا نہیں بلکہ مسلسل متحرک رہنا ہے۔

یاد رہے کہ کمانڈو کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے آرنلڈ شوارزنگر نے باڈی بلڈنگ کی دنیا میں اپنی غیر معمولی جسامت سے اپنا الگ مقام بنایا اور ان کے کردار تاحال مداحوں کے دلوں میں توانا اور جوان ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں