ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہراسانی کیس: مومنہ اقبال کا تمام ثبوت سوشل میڈیا پر سامنے لانے کا اعلان

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی رکنیت معطل نہ کیے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے ہراسانی سے متعلق تمام مبینہ ثبوت سوشل میڈیا پر سامنے لانے کا اعلان کر دیا۔

ایک انسٹاگرام اسٹوری میں مومنہ اقبال نے الزام عائد کیا کہ وہ پہلے دن سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ ثاقب چدھڑ کو ان کے عہدے سے معطل کیا جائے تاکہ وہ اپنے وسائل اور اثرورسوخ کو مبینہ طور پر ان کے خلاف استعمال نہ کر سکیں۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ لیگی ایم پی اے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور ان کے گھر پر مبینہ طور پر لوگوں کو بھیجا گیا۔

مومنہ اقبال نے تفتیش پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص پر انہیں ہراساں کرنے کا الزام ہے، اس سے اور اس کی اہلیہ سے ان کے بقول مناسب تحقیقات نہیں کی گئیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے کو چھوڑنے والی نہیں ہیں اور ضرورت پڑنے پر اپنے پاس موجود تمام ثبوت سوشل میڈیا پر پیش کر دیں گی تاکہ عوام خود فیصلہ کر سکیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کی سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا کی گرفتاری کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے دونوں کو بے گناہ قرار دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے عبوری ضمانت کی درخواستیں واپس لے لی تھیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں