ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

درآمدی ایندھن پر انحصار زرمبادلہ پر دباؤ بڑھا رہا ہے، شیخ تحسین

فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ تحسین نے کہا ہے کہ درآمدی ایندھن پر بڑھتا ہوا انحصار پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر شدید دباؤ ڈال رہا ہے، درآمدی تیل کے بڑھتے بوجھ سے نکلنے کے لیے قابلِ تجدید توانائی میں فوری سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی درآمدات میں سالانہ 5.76 فیصد اضافہ خطرے کی گھنٹی ہے، جبکہ فوسل فیولز کی درآمد پر 16 ارب ڈالر سے زائد کا قیمتی زرمبادلہ خرچ ہو چکا ہے۔ فوسل فیولز کی درآمد ملکی مجموعی درآمدات کا 24.2 فیصد ہے۔

شیخ تحسین نے کہا کہ پاکستان نے 2035 تک کاربن اخراج میں 50 فیصد کمی کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ شمسی، ہوا سے بجلی کی پیداوار اور پن بجلی اب صرف متبادل توانائی کے ذرائع نہیں بلکہ ملکی معیشت کی اہم ضرورت بن چکے ہیں۔

صدر فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی توانائی منتقلی اب صرف ماحولیاتی مسئلہ نہیں رہی بلکہ براہِ راست معاشی مسئلہ بن چکی ہے۔ مقامی اور سستی توانائی صنعتی مسابقت اور معاشی استحکام کے لیے فیصلہ کن حیثیت رکھتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں