ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بزرگ شہریوں کے لیے او پی ڈی، ایمرجنسی میں مفت ٹیسٹ کی سہولت معطل

خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بزرگ شہریوں کے لیے او پی ڈی اور ایمرجنسی میں مفت ٹیسٹ کی سہولت معطل کر دی گئی۔

قائم مقام اسپتال ڈائریکٹر کی جانب سے جاری آفس آرڈر جاری کر دیا گیا۔

مراسلے میں لکھا ہے کہ اسپتال میں بزرگ شہریوں کے لیے او پی ڈی اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں مفت تشخیصی ٹیسٹ کی سہولت عارضی طور پر معطل رہے گی، سہولت کی معطلی کا فیصلہ بورڈ آف گورنرز سے باقاعدہ پالیسی کی منظوری تک نافذ العمل رہے گا۔

ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں بنیادی نوعیت کے بعض ٹیسٹ بدستور مفت کیے جا سکیں گے۔

مراسلے کے مطابق صرف ای سی جی، آر بی ایس، سی بی سی، یورین آر ای، یورین اور کریاٹینین کے ٹیسٹ ایمرجنسی میں مفت ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں