یہ کارروائی ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے امریکی بحریہ کے دو جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کے بعد کی گئی تھی۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی فوج کی مرکزی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے پاسدارانِ انقلاب کے 3 تیل بردار جہازوں کو تباہ کر دیا ہے۔
سینٹکام کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے امریکی بحریہ کے دو جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کے بعد کی گئی تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی جنگی جہاز ایرانی حملے سے بچ نکلنے میں کامیاب رہے اور اس میں کسی بھی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔
سینٹکام کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کے بعد امریکی افواج نے جزیرہ خارگ کے ساحل کے قریب پاسدارانِ انقلاب کے دو خام تیل بردار جہازوں کو مستقل طور پر ناکارہ بنا دیا جبکہ خلیجِ عمان میں ایک خالی ایرانی آئل ٹینکر کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ بیان میں مزید دعویڑٰ کیا گیا ہے کہ حملے سے قبل عملے کو جہاز چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے لیے پیغام واضح ہے: اگر آپ ہمارے 2 جہازوں پر فائر کریں گے تو ہم آپ پر اس سے بھی زیادہ معاشی نقصان پہنچائیں گے – اور آپ کے تین جہاز تباہ کر دیں گے۔
ہم امریکی افواج کے دفاع میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے، اور اگر ضرورت پڑی تو ایران کے محدود اور غیر محفوظ تیل بردار بیڑے کو تباہ کر دیں گے۔سینٹکام