ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صرف ایک منٹ میں تیار، لیڈی گاگا نے اپنی 3 چیزوں والی میک اپ روٹین بتا دی

معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے مداحوں کے ساتھ اپنی انتہائی مختصر اور آسان میک اپ روٹین شیئر کر دی جس میں وہ بغیر میک اپ کے بھی نظر آئیں۔

40 سالہ گلوکارہ نے انسٹاگرام پر ’گیٹ ریڈی ود می‘ ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے صرف تین میک اپ پراڈکٹس استعمال کر کے ایک منٹ میں اپنا لک مکمل کیا۔

ویڈیو کے آغاز میں لیڈی گاگا کو گلابی فیس ماسک اتارتے دیکھا گیا جس کے بعد انہوں نے آنکھوں کے نیچے، منہ کے اطراف اور ماتھے پر کنسیلر لگایا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کنسیلر بلینڈ کرنے کے بعد گلوکارہ نے گالوں، پلکوں، جبڑے، ماتھے اور ناک پر کونٹور کیا اور آخر میں براؤن لِپ لائنر لگا کر اپنا میک اپ مکمل کر لیا۔

لیڈی گاگا نے اپنی اس مختصر روٹین کو ’مائی ہولی ٹرینیٹی‘ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کنسیلر، کونٹور اور لِپ لائنر وہ تین چیزیں ہیں جن کی مدد سے وہ فوری طور پر تیار ہو سکتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں