ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اوپن اے آئی نے دنیا کا سب سے ذہین ماڈل ’جی پی ٹی 6 آسٹرا‘ متعارف کرا دیا

معروف ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں پیش رفت کرتے ہوئے اپنا نیا فلیگ شپ ماڈل ’جی پی ٹی 6 آسٹرا‘ متعارف کرا دیا۔

اوپن اے آئی کے مطابق جی پی ٹی 6 آسٹرا پیچیدہ پیشہ ورانہ کاموں، جدید سافٹ ویئر انجنیئرنگ، کمپیوٹر کے خودکار استعمال، تحقیق، دستاویزات کی تیاری اور پیچیدہ مسائل کے حل میں نمایاں صلاحیت رکھتا ہے۔

اوپن اے آئی نے ایک بیان میں کہا ’’ہم GPT-6 Astra متعارف کرا رہے ہیں، جو دنیا کا سب سے زیادہ ذہین اور ہم آہنگ ماڈل ہے۔‘‘

کمپنی کے مطابق جی پی ٹی 6 آسٹرا کی تیاری میں برسوں کی تحقیق اور بڑے پیمانے پر کیے گئے تحقیقی اقدامات یکجا کیے گئے ہیں، اور آسٹرا کمپیوٹر کے استعمال، ویب براؤزنگ، سافٹ ویئر انجینئرنگ، سائبر سیکیورٹی، سائنس اور پیشہ ورانہ کام کے میدانوں میں جدید ترین سطح پر ہے۔

واضح رہے کہ آسٹرا نے FrontierMath Tier 4 میں 98 فی صد اسکور حاصل کر کے اس معیار کو تقریباً مکمل طور پر حاصل کر لیا ہے اور ریاضی کے طویل عرصے سے حل طلب مسائل حل کرنے میں پہلے ہی مدد کر چکا ہے۔ آسٹرا نے ARC-AGI-3 میں بھی 99.9 فی صد اور ExploitBench میں 100 فی صد اسکور حاصل کیا ہے۔ اس نے کمپیوٹر اور براؤزر کے استعمال میں بھی ایک نئی حد قائم کی ہے اور انتہائی پیچیدہ پیشہ ورانہ کام غیر معمولی رفتار، درستگی اور فیصلہ سازی کی صلاحیت کے ساتھ انجام دیتا ہے۔

جی پی ٹی سکس آسٹرا آج محدود تعداد میں اداروں کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ تمام چیٹ جی پی ٹی پلس، پرو، بزنس اور انٹرپرائز صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں