باضابطہ معاہدے پر آئندہ چند روز میں دستخط ہوں گے
فائل فوٹو
ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت سے متعلق نقشوں پر اتفاق کرلیا ہے، تہران نے آئندہ چند روز میں پابندی والے نئے زون کے اعلان کا عندیہ دے دیا۔
ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کے مطابق، آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر عمان سے اتفاق ہوگیا، اس حوالے سے باضابطہ معاہدے پر آئندہ چند روز میں دستخط ہوں گے۔محسن رضائی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے باہر پابندی والا زون قائم کیا جائے گا۔
محسن رضائی کا کہنا ہے کہ نیازون امریکی ناکہ بندی کی لائن سے شروع ہو کر خلیج تک پھیلے گا۔اس میں داخل ہر بحری جہاز کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
نئے زون میں داخل ہونے والے ہر بحری جہاز کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا ایران پر حملے بند کردے تو ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے گا۔