ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاول مانیں، سندھ میں میرے ساتھ جو ہو رہا ہے ان کی حکومت کر رہی ہے ، سہیل آفریدی

آج کراچی نہ پہنچ سکا تو کل پہنچوں گا، میرا وعدہ ہے کہ کراچی پہنچے بغیر سندھ نہیں چھوڑوں گا ، ٹنڈوجام ٹول پلازہ پر کارکنان سے خطاب

September 6, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سندھ کے علاقے ٹنڈوجام ٹول پلازہ پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا  کہنا تھا کہ 27 ستمبر کو تاریخی مارچ ہوگا۔

انہوں نے کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ رکاوٹوں کے باوجود کراچی ضرور پہنچیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مانیں  میرے ساتھ یہاں جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کی حکومت کر رہی ہے، اگر ایسا نہیں تو بتایا جائے کہ یہ سب کون کر رہا ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ سندھ میں مہمانوں کے استقبال کی روایت ہے، جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ سندھ کی روایت نہیں۔

اُنہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ میں کراچی پہنچوں، راستے میں جتنی بھی رکاوٹیں ڈالی جائیں، کراچی لازمی پہنچوں گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ اگر آج کراچی نہ پہنچ سکا تو کل پہنچوں گا، میرا وعدہ ہے کہ کراچی پہنچے بغیر سندھ نہیں چھوڑوں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں