ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان  کے معروف اداکار گھر میں مردہ پائے گئے

ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان میں میخائل کوسس کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار سرحات مصطفیٰ کیلیچ 51 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

اداکار 5 ستمبر کو ترکیہ کے شہر استنبول کے ضلع کاگیتھانے میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ ان کی دوست اوزلم ای نے انہیں ایک کمرے میں کرسی پر بے حس و حرکت بیٹھے دیکھا اور فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دی۔

ان کی دوست کے مطابق وہ 3 ستمبر سے اداکار سے رابطے کی کوشش کر رہی تھیں۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں انہوں نے بتایا کہ سرحات مصطفیٰ کیلیچ کو لمفک کینسر کا سامنا تھا۔

ابتدائی معائنے میں اداکار کے جسم پر کسی جسمانی حملے یا زخم کے آثار نہیں ملے، تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سرحات مصطفیٰ کیلیچ نے 1998 میں تھیٹر سے فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔ وہ کورولوش عثمان، سوز اور محمد فاتح سمیت متعدد مقبول ترک ڈراموں میں اداکاری کرچکے تھے، جبکہ ان کی فلم کچ یوکوسو نے 2014 میں کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں