ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حافظ نعیم الرحمٰن کا مطالبات کی منظوری تک دھرنے ختم نہ کرنے کا اعلان

ہمیں دھرنوں کا شوق نہیں، اپنی ذات کے لیے دھرنےنہیں دے رہے، حکومت عوام کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے، اس لیےنکلے ہیں، شرکا سے خطاب

September 7, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبات کی منظوری تک دھرنے ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

دھرنے کے شرکا سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام سے ہر چیز پر ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، اشرافیہ کو چھوٹ ملی ہوئی ہے، ہم اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنے ختم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دھرنوں کا شوق نہیں، اپنی ذات کے لیے دھرنےنہیں دے رہے، حکومت عوام کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے، اس لیےنکلے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومتی ٹیم منصورہ آئی تو ہم نے کہا دھرنے جاری رہیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے تجویز دی غریب پر نہیں بلکہ اشرافیہ پر ٹیکس لگنا چاہیے، لگژری گاڑیوں پر ٹیکس لگایا جائے، غریب عوام کو ریلیف دیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں