ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بزنس انٹری کیٹیگری میں پاکستان 101 معیشتوں میں 17ویں نمبر پر آگیا

سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان کی بزنس ریڈی رینکنگ مزید بہتر بنانے کے لیے اہم متعلقہ اقدامات کی منظوری دے دی۔

ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان بزنس انٹری کیٹیگری میں 101 معیشتوں میں 17ویں نمبر پر ہے۔ بزنس انٹری کیٹیگری میں پاکستان کا اسکور 86.64 ہے۔ کمپنیوں کی رجسٹریشن اور رجسٹریشن کے بعد ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق معلومات ایف بی آر کو خودکار نظام کے ذریعے دستیاب ہیں۔

ایس ای سی پی، ایف بی آر اور بورڈ آف انویسٹمنٹ اضافی معلومات کے باہمی تبادلے کے لیے تعاون کریں گے۔ ماحولیاتی تقاضوں اور اجازت ناموں سے متعلق معلومات کا لنک بھی ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر فراہم کیا جائے گا۔

ایس ای سی پی کے مطابق ایس ایم ایز اور خواتین کاروباری افراد کے لیے سرکاری معاونتی پروگراموں کی معلومات بھی ویب سائٹ پر دستیاب کردی گئی ہیں۔ ایس ای سی پی نے نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں سے متعلق صنفی بنیاد پر اعدادوشمار بھی جاری کردیے ہیں۔

جاری اعدادوشمار میں مرد و خواتین شیئر ہولڈرز، ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹوز اور حقیقی مالکان شامل ہیں۔ ایس ای سی پی کمپنی ڈائریکٹرز اور حقیقی مالکان سے متعلق صنفی بنیاد پر ڈیٹا سیٹ بھی تیار اور شائع کرے گی۔

ایس ای سی پی کے مطابق ان اقدامات سے شفافیت، معلومات تک رسائی اور اداروں کے درمیان ڈیجیٹل رابطہ کاری مزید بہتر ہوگی۔ پاکستان کی بزنس ریڈی کارکردگی اور رینکنگ میں مزید بہتری کی توقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں