ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی تیزی سے بڑھتی آبادی وسائل پر دباؤ بڑھا رہی ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی تیزی سے بڑھتی آبادی وسائل پر دباؤ بڑھا رہی ہے، زمین اور پانی کے مؤثر استعمال کے لیے مربوط اور جامع منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔

اسلام آباد میں مربوط زمین و آبی استعمال کی منصوبہ بندی کے حوالے سے قومی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ محدود وسائل کے بہترین استعمال، پانی کے بڑھتے دباؤ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پائیدار حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی ترقی کے منصوبوں میں زمین اور پانی کے وسائل کو مرکزی اہمیت دینا ہوگی جبکہ سائنسی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور زمینی حقائق کی بنیاد پر پالیسی سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطے اور اداروں کے مابین بہتر کوآرڈینیشن کے ذریعے خوراک، پانی اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ورکشاپ اور تکنیکی ورکنگ گروپ کی سفارشات مستقبل کی پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان توازن قائم کرنا اور آنے والی نسلوں کے لیے قدرتی وسائل کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں