ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آیت نور کے والدین کو اللہ نے پھر بیٹی سے نواز دیا، نام بھی ’آیت نور‘ رکھ دیا

ہری پور میں 5 سالہ آیت نور کے بہیمانہ قتل کے بعد انصاف کیلئے جدوجہد کرنے والے والدین کی زندگی میں ایک خوشی کی کرن آئی ہے، ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

آیت نور کے والدین نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کے ساتھ شیئر کی اور نومولود بیٹی کا نام بھی اپنی مرحوم بیٹی کی یاد میں ’آیت نور‘ رکھا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں والدین کو نومولود بچی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جبکہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاندان کو مبارکباد اور بچی کیلئے دعائیں دی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ 5 سالہ آیت نور کو ہری پور سے اغوا کیا گیا تھا اور 14 روز بعد اس کی لاش ایک کنویں سے برآمد ہوئی تھی۔ واقعے نے ملک بھر میں شدید غم و غصے کو جنم دیا تھا اور والدین اپنی بیٹی کو انصاف دلانے کیلئے مسلسل آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں