ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے، آرمی چیف کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ

تمام محاذوں پر کشیدگی کم کرنے اور سفارتی رابطوں کے ذریعے صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے کوششیں دوبارہ شروع کرنے کے امکانات پر بھی بات ہوئی۔

September 11, 2026 · اہم خبریں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پاکستانی سکیورٹی عہدیدار کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عہدیدار نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان جمعرات کو ہونے والی گفتگو میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی، ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی کارروائیوں، مذاکرات کی بحالی کے امکانات اور سعودی عرب پر حوثی حملوں سمیت مختلف امور زیر بحث آئے۔

ذرائع کے مطابق گفتگو میں تمام محاذوں پر کشیدگی کم کرنے اور سفارتی رابطوں کے ذریعے صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے کوششیں دوبارہ شروع کرنے کے امکانات پر بھی بات ہوئی۔

پاکستانی فوج کی جانب سے رائٹرز کی جانب سے تبصرے کے لیے کی گئی درخواست پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں