ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران نے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری دوبارہ شروع کر دی ، امریکی اخبار

بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کا کام زیرِ زمین تنصیبات میں جاری ہے، رپورٹ

September 10, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اپنی زیرِ زمین تنصیبات میں پہلے سے ذخیرہ شدہ پرزہ جات کی مدد سے بیلسٹک میزائلوں کی پیداوار دوبارہ شروع کر دی ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنگ کے ابتدائی مرحلے میں میزائل سائٹس اور صنعتی تنصیبات پر حملوں کے باوجود ایران مائع ایندھن اور ٹھوس ایندھن والے میزائلوں کی اسمبلنگ میں مصروف ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایران موجودہ پرزہ جات کو استعمال کرکے بیلسٹک میزائل تیارکر رہا ہے۔

امریکی اخبار نے کہا کہ بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کا کام زیرِ زمین تنصیبات میں جاری ہے۔ یہ میزائل جنگ سے پہلے کی نسبت زیادہ محدود تعداد میں تیار کیے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں