ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’تنوع اور تعاون ہی ہماری اصل طاقت‘، وزیر اعظم مودی نے ’برکس‘ کی حصولیابیاں گنوائیں

برکس سربراہ اجلاس کے دوسرے دن وزیر اعظم نریندر مودی نے لچک، اختراع، تعاون اور پائیداری (سسٹین ایبلٹی) پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ برکس ممالک کی حقیقی طاقت تنوع اور باہمی تعاون میں مضمر ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تنوع ہماری شناخت بنے، ہمارا تعاون ہماری ترغیب بنے اور ہماری ترقی پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کے کام آئے۔ وزیر اعظم مودی نے برکس ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایمپلائبیلٹی، خواتین کو بااختیار بنانے، سماجی تحفظ اور کیپیسٹی بلڈنگ کو فروغ دیا ہے۔ چھوٹے کاروباری اداروں کو نالج، فنانس اور نئی مارکیٹ سے جوڑنے کے لیے برکس ایم ایس ایم ای کارپوریشن پورٹل کا اقدام کیا گیا ہے۔ ہمارے شہروں کے درمیان بیسٹ پریکٹسز شیئر کرنے کے لیے ’برکس اربن موبیلیٹی ہب‘ قائم کیا گیا ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستانی تہذیب میں فطرت کو ماں کا درجہ دیا گیا ہے۔ صدیوں سے ہمارا ماننا رہا ہے کہ ترقی اور ماحولیات ایک دوسرے کے متبادل نہیں، بلکہ ایک دوسرے کے معاون ہیں۔ برکس میں بھی ہم نے انسانی ترقی اور ماحولیات کے درمیان توازن پر زور دیا ہے۔ یہی پائیداری کی بنیاد ہے۔ یہ آنے والی نسلوں کے تئیں ہماری ذمہ داری بھی ہے۔ اس سمت میں ہم نے کئی پہلوؤں میں پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ گرڈز اور انرجی اسٹوریج کے لیے ہم نے برکس ڈیجیٹل سینٹر آف ایکسیلنس قائم کیا ہے۔ یہ ہمارے کلین انرجی سسٹمز کو زیادہ قابل اعتماد، مؤثر اور قابل رسائی بنانے میں مدد کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایگرو ایکولوجی اور ری جنریٹو ایگریکلچر کے سینٹرز آف ایکسیلنس روایتی علم کو جدید سائنس سے جوڑیں گے۔ کمیونٹی بیسڈ کلائمیٹ ایڈاپٹیشن کے لیے تیار کیے گئے اصول انڈیجینس نالج کو کلائمیٹ ایکشن کی ایک اہم بنیاد بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان چاروں ستونوں پر آگے بڑھتے ہوئے برکس کے ذریعے ہم نے جامع عالمی ترقی کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے، کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ برکس میں تیار کیے گئے مسائل کے حل کا فائدہ صرف برکس تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔ انہیں گلوبل ساؤتھ کی ضروریات کے مطابق قابل موافق اور قابل رسائی بنانا چاہیے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں اپنے ذاتی تجربے کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ برکس میں گلوبل ساؤتھ کے ممالک کا اعتماد بڑھا ہے، کیونکہ برکس میں ان کی آواز سنی جاتی ہے، ان کے تجربے کا احترام کیا جاتا ہے اور حل صرف ان کے لیے نہیں، بلکہ ان کے ساتھ مل کر تیار کیے جاتے ہیں۔ برکس کی طاقت تنوع اور تعاون میں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں