ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع، اداکارہ کی پوسٹ وائرل

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر خوشخبری سنا دی۔

ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہم منصوبے بناتے ہیں اور پھر اللہ کے منصوبے ہوتے ہیں۔‘‘

اداکارہ کے اس اعلان کے بعد ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

https://www.instagram.com/p/DdNO-JQMsjq/?utm_source=ig_web_copy_link&stkn=MzRlODBiNWFlZA==

اداکارہ مایا علی، صبور علی، یمنیٰ زیدی، ایمن خان، ثروت گیلانی اور صنم جنگ سمیت متعدد فنکاروں نے ماہرہ خان کو زندگی کے نئے سفر پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی جبکہ ان کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے، جس کی پیدائش 2009 میں ہوئی تھی۔ اداکارہ کی عمر اس وقت 41 برس ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں