ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایپل کا پرانے آئی فونز کے لیے اہم فیچر مزید ایک سال تک جاری رکھنے فیصلہ

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 18 پرو کی پریس ریلیز میں موجود ایک فٹ نوٹ کے ذریعے انکشاف کیا ہے کہ پرانے آئی فون صارفین کے لیے مفت سیٹلائٹ فیچرز کی سہولت مزید ایک سال تک جاری رہے گی۔

اس توسیع کے بعد 2022 میں متعارف کرائے گئے آئی فون 14 سیریز سمیت دیگر مطابقت رکھنے والے ماڈلز کے صارفین کم از کم ایک سال مزید ایمرجنسی ایس او ایس وایا سیٹلائٹ، میسجز وایا سیٹلائٹ، فائنڈ مائی وایا سیٹلائٹ اور روڈ سائیڈ اسسٹنس وایا سیٹلائٹ جیسی سہولیات مفت استعمال کر سکیں گے۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ متعلقہ آئی فون 9 ستمبر 2026 سے پہلے ایکٹیویٹ کیا گیا ہو۔

یہ تیسری مرتبہ ہے کہ ایپل نے آئی فون 14 سیریز کے لیے مفت سیٹلائٹ سروسز کی مدت میں توسیع کی ہے۔

اسی طرح آئی فون 15 سیریز کو بھی گزشتہ سال آئی فون 17 سیریز کے لانچ کے بعد پہلی مرتبہ اضافی مفت مدت دی گئی تھی۔ تازہ ترین توسیع آئی فون 16 سیریز کے لیے پہلی ہے۔

تاہم، ایپل اب بھی ان سیٹلائٹ سہولیات کو ’فری ٹرائل‘ قرار دیتا ہے جبکہ ٹرائل ختم ہونے کے بعد صارفین سے کتنی فیس وصول کی جائے گی، اس حوالے سے کمپنی نے تاحال کوئی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں