ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایپل نے پاکستان میں پہلی بار گورنمنٹ افیئرز کیلیے اپنا نمائندہ تعینات کردیا

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے سلمان ڈار کو پاکستان میں اپنے گورنمنٹ افیئرز کے سربراہ کے طور پر کو مقرر کر دیا ہے۔

سلمان ڈار نے لنکڈ اِن پر اپنی نئی ذمہ داری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پاکستان میں ایپل کے گورنمنٹ افیئرز سے متعلق معاملات کی قیادت کریں گے اور ریگولیٹری اداروں، پالیسی سازوں اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کمپنی کے روابط کو سپورٹ کریں گے۔

https://www.linkedin.com/posts/salman-dar-7773aaa_im-happy-to-share-that-im-starting-a-new-activity-7505134185737674752–uTK?utm_source=li_share&utm_content=feedcontent&utm_medium=g_dt_web&utm_campaign=copy

یہ تقرری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت پاکستان بڑی عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ملک میں موبائل فونز اور دیگر ڈیوائسز کی مقامی مینوفیکچرنگ اور اسمبلی کے لیے راغب کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے ایپل کو پاکستان میں آئی فون کی مقامی پیداوار شروع کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ریگولیٹری ماحول کو بہتر بنانے اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں