ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انیل کپور نے زندگی کی بڑی خوشی کا کریڈٹ بیٹیوں کو دے دیا

بالی ووڈ کے تجربہ کار اداکار انیل کپور نے اپنی کامیابیوں اور خاندانی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنی دونوں بیٹیوں سونم اور ریا کپور کے لیے خصوصی جذبات کا اظہار کیا ہے۔

69 سالہ اداکار نے ’دی انیل کپور شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے بیٹیاں کسی نعمت سے کم نہیں۔ ان کے مطابق لوگ اکثر سمجھتے ہیں کہ وہ خاندان کے لیے کمانے کی خاطر مسلسل کام کرتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کا خاندان ان کے لیے کہیں زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

اپنی زندگی کا ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے انیل کپور نے بتایا کہ جب ان کی بیٹی ریا کی پیدائش ہوئی تو وہ اسپتال دیر سے پہنچے تھے۔ انہیں اس بات کا افسوس رہا کہ وہ وقت پر پہنچ کر اپنی بیٹی کو دیکھ نہیں سکے اور وہ ساری رات اسی احساس کے ساتھ پریشان رہے۔

اداکار کے مطابق ریا کی پیدائش نے انہیں یہ احساس دلایا کہ بیٹی کا ہونا زندگی میں ایک اضافی خوشی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ان کی دو بیٹیاں، سونم اور ریا ہیں، اس لیے ان کے لیے یہ خوشی دگنی ہوگئی۔

انیل کپور نے 1983 میں ریلیز ہونے والی فلم ’وہ سات دن‘ سے اداکاری کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد چار دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط کیریئر میں انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔

اداکار آج بھی شوبز سے وابستہ ہیں اور ان دنوں ایک کوئز شو کی میزبانی کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں