کیمپ ڈیوڈ کی مصروفیات منسوخ کردیں- امریکی شہریوں کو پروازوں کی منسوخی کیلئے تیار رہنے کی ہدایت
مشرق وسطیٰ کے تمام امریکی سفارت خانوں سے الرٹ جاری، صدر ٹرمپ کی ہنگامی واشنگٹن واپسی
مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر خطے میں موجود تمام امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق خطے کے حساس حالات کے سبب حفاظتی اقدامات سخت کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق موجودہ سلامتی کی صورتحال کے تناظر میں اہم تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے تمام امریکی سفارت خانوں نے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے، جس میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ خطے میں فضائی حدود کی بندش اور پروازوں کی منسوخی کیلئے تیار رہیں۔
ساتھ ہی امریکی صدر نے اپنے شیڈول میں فوری رد و بدل کرتے ہوئے ہنگامی طور پر کیمپ ڈیوڈ سے واشنگٹن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ الرٹ ریاض میں حوثیوں کے حملے کے بعد جاری کیا گیا ہے اور اس سے جنگ کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر ہوتا ہے۔