ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،5 دہشت گرد ہلاک،23 مغوی بازیاب

دہشت گردوں نے قلات کے قریب این 25 پر عوامی آمدورفت میں رکاوٹ ڈالنے کے ساتھ اغوا، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کے لیے چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی۔

September 20, 2026 · اہم خبریں

قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،5 دہشت گرد ہلاک،23 مغوی بازیاب(فوٹو سوشل میڈیا فیس بک )

قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،5 دہشت گرد ہلاک،23 مغوی بازیاب(فوٹو سوشل میڈیا فیس بک )

قلات: سیکیورٹی فورسز نے قومی شاہراہ این 25 پر دہشت گردوں کی جانب سے قائم کی گئی مبینہ چیک پوسٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 23 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے قلات کے قریب این 25 پر عوامی آمدورفت میں رکاوٹ ڈالنے کے ساتھ اغوا، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کے لیے چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کلیئر کیا اور کارروائی کے دوران 23 مغوی افراد کو بازیاب کرایا گیا۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں بھی برآمد ہوئیں جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مزید کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں