ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معروف کامیڈین آصف اقبال کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا

معروف کامیڈین آصف اقبال کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ملک آصف اقبال کی نمازجنازہ نرگس بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں ان کے گھر کے قریب واقع مسجد بلال میں اداکی گئی۔

نماز جنازہ میں سہیل احمد، افتخار ٹھاکر، امانت چن، نسیم وکی، ناصرچنیوٹی، آغاماجد، طاہرانجم، طاہرنوشاد، گوشی خان، معمر رانا، افضل خان ریمبو، اظہربٹ، شاہدخان، حامد رنگیلا، طاہر نوشاد، گوگاجی، عمران شوکی،حسن مراد، ہنی البیلا، سلیم البیلا، گوگا پسروری،جواد وسیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق آصف اقبال کو ہفتہ کے روز دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا، آصف اقبال بٹ مرحوم کی عمر 60 سال اور تعلق گوجرانوالہ سے تھا، آصف اقبال طویل عرصے سے تھیٹر سے وابستہ تھے، اپنی منفرد اندازِ اداکاری، برجستگی اور مزاحیہ کرداروں کے باعث خاصے مقبول تھے۔

آصف اقبال طویل عرصے تک تھیٹر سے وابستہ رہے اور اپنی جاندار اداکاری اور منفرد مزاح کے باعث پہچانے جاتے تھے۔ ان کے انتقال پر فنکار برادری، مداحوں اور تھیٹر سے وابستہ افراد کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں