ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلوکار عمیر جسوال کے والد انتقال کرگئے

پاکستانی گلوکار عمیر جسوال کے والد طارق مجید جسوال انتقال کرگئے۔ عمیر جسوال نے والد کے انتقال کی افسوسناک اطلاع اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مداحوں اور دوستوں کے ساتھ شیئر کی۔

طارق مجید جسوال ہائیڈروکاربنز کے شعبے سے وابستہ ایک معروف شخصیت تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عمیر جسوال کے مداحوں کی جانب سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

عمیر جسوال کے دونوں بھائی عزیر جسوال اور یاسر جسوال بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں، یوں جسوال خاندان کے کئی افراد پاکستان کے تفریحی شعبے میں اپنی شناخت رکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے عمیر جسوال اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعائیں کی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں