ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چند برسوں میں کیا ہونے والا ہے؟ ایلون مسک کا بڑا دعویٰ

نیویارک: دنیا کی ارب پتی شخصیت اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ چند برسوں میں انسان نما روبوٹس کا استعمال اتنا بڑھ جائے گا کہ لوگ اپنے معمر والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ذاتی روبوٹس استعمال کرنے لگیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ بچوں کی تعلیم سمیت بہت سے دیگر امور بھی روبوٹس ہی کے ذریعے انجام دیے جائیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دس سال میں انسان نما روبوٹس کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی، انسان نما روبوٹس کی تعداد 15 برس میں 10 ارب اور 20 سال میں 100 ارب تک پہنچ جائے گی۔

مسک نے مشورہ دیا کہ ممکن ہو تو چین ضرور جائیں، وقت محدود ہو تو شنگھائی اور بیجنگ ضرور جائیں۔

اس سے قبل ایلون مسک نے حیران کن پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مصنوعاتِ ذہانت سال 2027 کے اختتام تک تقریباً تمام ڈیجیٹل امور کی انجام دہی میں انسانوں سے آگے نکل کر ”سُپر ہیومن”صلاحیتوں کی سطح تک پہنچ سکتی ہے۔

مسک نے یہ بات ایکس پر ہونے والی گفتگو کے دوران کہی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ موجودہ رفتار سے ترقی جاری رہی تو اے آئی اگلے سال کے اختتام تک ڈیجیٹل دنیا میں ”سپر ہیومن“ صلاحیتوں کی سطح تک پہنچ سکتی ہے۔

مسک کا کہنا تھا کہ ترقی کی موجودہ رفتار برقرار رہی تو اے آئی جلد ہی ان میں سے کئی شعبوں میں انسانی صلاحیتوں کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں