بالی ووڈ اداکار گووندا ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے باعث خبروں میں آگئے جب اداکار کو ممبئی میں پوجا کے دوران ساتھی اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ دیکھا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا اور کومل رانی نے پوجا میں ایک ساتھ شرکت کی، بعد ازاں فوٹوگرافرز کے سامنے ساتھ پوز دیتے بھی نظر آئے۔ اسی روز گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا بھی الگ سے پوجا میں پہنچی تھیں۔
View this post on Instagram
دوسری جانب سنیتا آہوجا نے اگلے روز میڈیا سے گفتگو میں کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ جانور انسانوں سے زیادہ وفادار ہوتے ہیں کیونکہ وہ دھوکہ نہیں دیتے۔ ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین حالیہ معاملے سے جوڑ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گووندا اور کومل کے تعلقات سے متعلق افواہیں گزشتہ کئی ماہ سے گردش کر رہی ہیں، تاہم دونوں نے ان کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ دونوں آنے والی فلم ’روپا‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔