ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فون بیچنے سے قبل فیکٹری ری سیٹ کرنے کے علاوہ کیا کریں؟

اگر آپ اپنا فون بیچنے یا مرمت کے لیے دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ٹھہر جائیں اور پہلے یہ کام ضرور کریں۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق کیا آپ کو معلوم ہے کہ فیکٹری ری سیٹ کے بعد بھی آپ کا ذاتی ڈیٹا دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے؟

چند آسان اقدامات کے ذریعے آپ اپنی پرائیویسی کا تحفظ کیسے یقینی بنا سکتے ہیں۔

  • فیکٹری ری سیٹ کریں

فون کو صرف ری سیٹ کرنا کافی نہیں، جدید سافٹ ویئر سے حذف شدہ ڈیٹا دوبارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

  • ڈیٹا کو محفوظ کریں

ری سیٹ سے قبل تصدیق کریں کہ فون مکمل طور پر انکپرٹڈ ہے۔

  • ڈیٹا اوور رائٹ کریں

ری سیٹ کے بعد کچھ تصاویر یا ویڈیوز فون میں منتقل کریں اور دوبارہ ری سیٹ کریں۔

  • تمام اکاؤنٹس ہٹا دیں

گوگل، ایپل، سام سنگ یا دیگر اکاؤنٹس لازماً سائن آؤٹ اور حذف کریں تاکہ نئے صارف کو فون استعمال کرنے میں دشواری نہ ہو۔

  • بیک اپ ضرور لیں

ضروری ڈیٹا گوگل ڈرائیو، آئی کلاؤڈ، میموری کارڈ یا کمپیوٹر پر محفوظ کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں