ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ذہنی معذور شخص کو جن سمجھ کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار

مبینہ پولیس مقابلہ، مرکزی ملزم زخمی حالت میں حراست میں، اسلحہ برآمد۔

September 26, 2026 · اہم خبریں

اورنگی ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

اورنگی ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے قریب قصبہ کالونی میں دو روز قبل ایک ذہنی معذور شخص کو جن سمجھ کر قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو پیرآباد پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائی قصبہ ڈھائی نمبر کے علاقے میں کی گئی، جہاں چھاپے کے دوران ملزم اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار کیے جانے والے ملزم کی شناخت شفیع اللہ ولد شیرین زادہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ، خول اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ زخمی ملزم کو طبی امداد اور مزید قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ہوشربا انکشاف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بیان دیا کہ مقتول محمد شاہ، جو کہ 30 سال کا تھا، رات کے پہر عجیب آوازیں بلند کر رہا تھا جس پر اسے شدید خوف محسوس ہوا اور اس نے نادانی میں مقتول کو جن سمجھ کر اس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفتیش اور ضابطے کی قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے تاکہ اس اندمناک واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں