ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبر پختونخوا حکومت کی برطرفی کا فیصلہ کر لیا گیا، نجی ٹی وی

فیصلہ سازوں کی مشاورت مکمل، صوبائی حکومت پر سنگین الزامات۔

September 26, 2026 · اہم خبریں

خیبر پختونخوا حکومت کی برطرفی کا فیصلہ کر لیا گیا، نجی ٹی وی

خیبر پختونخوا حکومت کی برطرفی کا فیصلہ کر لیا گیا، نجی ٹی وی

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں قائم خیبر پختونخوا حکومت کے مستقبل کے حوالے سے انتہائی اہم اور حساس نوعیت کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ فیصلہ سازوں نے موجودہ صوبائی حکومت کو گھر بھیجنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اب فیصلہ سازوں کے نزدیک محض پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ مرکزی مسئلہ نہیں رہا، بلکہ اصل معاملہ قومی سلامتی سے جڑ چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تشویش شدت اختیار کر گئی ہے کہ صوبائی حکومت مبینہ طور پر دہشت گرد عناصر کے ساتھ مبینہ گٹھ جوڑ کے ذریعے ملک کو کمزور کر رہی ہے، جس کے باعث پورے ملک اور بالخصوص خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ریاستی سطح پر یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چاہے تو اپنا لانگ مارچ مقررہ وقت پر کرے یا اسے ملتوی کر دے، اس سے اب کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اب معاملہ اس سیاسی سرگرمی سے کہیں آگے نکل چکا ہے۔ قومی سلامتی کے تقاضوں کے پیش نظر اب یہ فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کی حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا اور اسے ختم کیا جانا ناگزیر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں