ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے بعد دوبارہ شروع کی جا سکتی ہیں۔

September 26, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا

ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی گئی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز قبول کرنے سے انکار کردیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے مشیروں سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے بعد دوبارہ شروع کی جا سکتی ہیں۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے سامنے جنگ بندی سے متعلق ایک منصوبہ پیش کیا تھا۔ ان کے مطابق ایران نے جنگ کے خاتمے، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور جوہری پروگرام پر جامع مذاکرات کے لیے سات روزہ منصوبہ تجویز کیا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق عباس عراقچی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ایرانی تجاویز امریکا اور ایران کے درمیان پہلے طے پانے والی مفاہمتی یادداشت میں شامل نکات سے مماثلت رکھتی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا ان تجاویز پر آمادگی ظاہر کرتا ہے تو تہران ان پر فوری عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتایا کہ وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے خلاف بمباری دوبارہ شروع ہونے کا امکان موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں