ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کا پانچواں سیزن، اجے دیوگن پہلے مہمان ہوں گے

بھارتی کامیڈین کپل شرما ایک بار پھر نیٹ فلکس پر اپنے مقبول شو ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے نئے سیزن کے ساتھ واپسی کررہے ہیں۔ شو کے پانچویں سیزن کی پہلی قسط میں بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اپنی فلم ’درشیم: دی کنکلوژن‘ کی کاسٹ کے ساتھ شریک ہوں گے۔

سیزن 5 کی پہلی قسط 26 ستمبر کو رات 8 بجے نشر کی جائے گی، جبکہ نئی اقساط ہر ہفتے کو پیش کی جائیں گی۔ شو تقریباً چھ ماہ کے وقفے کے بعد واپس آرہا ہے اور اس بار بھی کپل شرما کے ساتھ سنیل گروور، کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردا، ارچنا پورن سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو موجود ہوں گے۔

افتتاحی قسط میں اجے دیوگن کے ساتھ شریا سرن، ایشیتا دتا، مرنال جادھو، جے دیپ اہلاوت اور ہدایت کار ابھیشیک پاٹھک بھی شرکت کریں گے۔ فنکار اپنی آنے والی تھرلر فلم پر گفتگو کے ساتھ کپل اور ان کی کامیڈی ٹیم کے ساتھ مختلف دلچسپ سرگرمیوں کا حصہ بنیں گے۔

Saboot mil gaya! Pehle episode mein Drishyam: The Conclusion ki cast ki entry pakki hai! 🤪

Watch The Great Indian Kapil Show on 26th September at 8 PM, only on Netflix. pic.twitter.com/o8wm5gAW0A
— Netflix India (@NetflixIndia) September 23, 2026

شو کی تشہیری جھلکیوں میں جے دیپ اہلاوت اور کرشنا ابھیشیک کے درمیان ڈانس کا مزاحیہ منظر بھی دکھایا گیا ہے، جبکہ کیکو شاردا ایک مرتبہ پھر اپنے مشہور کردار سونا اور مونا 2.0 کے انداز میں نظر آئیں گے۔ سنیل گروور کی جانب سے اجے دیوگن کی نقل اتارنے کا مزاحیہ انداز بھی ناظرین کو دیکھنے کو ملے گا۔

اجے دیوگن ایک بار پھر وجے سالگاؤںکر کے کردار میں ’درشیم‘ میں دکھائی دیں گے، جو ہندی فلم فرنچائز کا تیسرا اور آخری حصہ ہے۔ فلم میں اجے کے ساتھ تبو، شریا سرن، ایشیتا دتا، مرنال جادھو، راجت کپور، پرکاش راج اور جے دیپ اہلاوت بھی شامل ہیں۔

’درشیم: دی کنکلوژن‘ کو 2 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے باعث فلم کی کاسٹ کی کپل شرما شو میں شرکت کو اس کی تشہیری مہم کا اہم حصہ بھی سمجھا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں