ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مدرسہ کے طالب علم سے بدفعلی کے ملزم کی ضمانت مسترد

سپریم کورٹ نے مدرسہ کے طالب علم سے بدفعلی کے ملزم زین علی کی ضمانت مسترد کر دی۔

جسٹس جمال میدوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل ملزم نے دلائل دیے کہ مدعی کی جانب سے غلط مقدمہ بنایا گیا ہے، چھوٹا سے مدرسہ ہے جہاں ایسا عمل ممکن نہیں۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ ایسا عمل مدرسہ میں کرنا تو زیادہ سنگین ہے۔

سرکاری وکیل نے دلائل دیے ک ملزم پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ملزم اگر بے قصور ہے تو ٹرائل میں ثابت کرے۔

ملزم زین علی کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں