ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ندا یاسر کی بیٹی بغیر اجازت ویڈیو بنانے والوں پر برہم

پاکستانی اداکارہ و میزبان ندا یاسر کی بیٹی صلہ یاسر نے والدہ اور اہلِ خانہ کی اجازت کے بغیر ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

صلہ یاسر نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک حالیہ تقریب کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً ہر برانڈ نے ان کی والدہ کی ویڈیو بنانے سے پہلے اجازت نہیں لی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کا پبلک فگر ہونا اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ اسے بغیر رضامندی ریکارڈ کر کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جائیں۔ وہ سمجھتی ہیں کہ برانڈز اپنے سوشل میڈیا کے لیے مواد بناتے ہیں، تاہم ویڈیو بنانے سے پہلے اجازت لینا معمول ہونا چاہیے۔

انہوں نے ایسے افراد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو ان کے اہلِ خانہ کو کھانا کھاتے ہوئے ریکارڈ کرتے اور بعد میں نامناسب کیپشن کے ساتھ ویڈیو پوسٹ کرتے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں