ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

26 نومبر احتجاج کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت دیگر کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

26 نومبر احتجاج کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت دیگر کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، عدالت کو بتایا گیا کہ پولیس کی جانب سے کیس کا چالان تاحال پیش نہیں کیا جا سکا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جلد چالان جمع کرانے کی ہدایت دی۔

عدالت نے سہیل آفریدی سمیت دیگر کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں